15 مارچ 2020 - 11:50
عراق، زخمی ہونے والے امریکیوں کی حالت تشویشناک

امریکی وزارت جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ التاجی فوجی اڈے میں زخمی ہونے والے 2 امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع امریکا اور دیگر اتحادی فوجیوں کے اڈے التاجی پر راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 2 امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں فوجی بغداد کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔

جمعرات کو التاجی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد کل ایک بار پھر امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈے پر متعدد راکٹ داغے گئے۔

 امریکی فوجی اتحاد نے بغداد میں اپنے اڈے التاجی پر کم سے کم 25 راکٹ داغے جانے کی تائید کی ہے۔

لیبلز